ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہوناور : مودی کے پروگرام میں شرکت کرنے والوں کی کمی - کانگریس کے پنڈال میں کھڑی رہیں خالی بسیں 

ہوناور : مودی کے پروگرام میں شرکت کرنے والوں کی کمی - کانگریس کے پنڈال میں کھڑی رہیں خالی بسیں 

Thu, 04 May 2023 20:52:06    S.O. News Service

ہوناور،4 / مئی (ایس او نیوز) بی جے پی نے کل انکولہ میں منعقد ہوئے وزیر اعظم نریندرا مودی کے انتخابی اجلاس میں شرکت کے لئے ہوناور اور اطراف سے لوگوں کو لے جانے کے مقصد سے بہت ساری بسیں بک کر لی تھی ۔ لیکن جلسے میں شرکت کے لئے توقع کے مطابق لوگوں کی دلچسپی نہیں دکھائی دی۔ 
    
ایک مقامی کنڑا اخبار کی رپورٹ کے مطابق دیہی علاقوں سے انکولہ کی طرف جانے والی کچھ بسیں بھری ہوئی تھیں تو بہت ساری بسوں میں سفر کرنے والوں کی تعداد کافی کم تھی ۔ جبکہ بی جے پی کو توقع تھی کہ مودی کو دیکھنے اور سننے کے لئے لوگوں کا ہجوم امڈ پڑے گا اس لئے پارٹی نے بڑی تعداد میں بسیں بک کر رکھی تھی ۔ مگر انکولہ کی طرف جانے کے لئے لوگوں میں زیادہ جوش نہیں تھا جس کی وجہ سے تقریباً 12 بسیں ہوناور کے سینٹ انتھونی گراونڈ میں خالی کھڑی رہیں ۔ ان میں سے بعض بسوں کو ڈی کے شیو کمار کے اجلاس کے لئے کانگریس کی طرف ڈالے گئے پنڈال میں پارک کیا گیا تھا اور ان بسوں کے ڈرائیور اور کنڈکٹرس دھوپ سے بچتے ہوئے پنڈال کے سایے میں نیند کے مزے لیتے ہوئے دکھائی دئے۔
    
 لوگوں کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے پروگرام کے لئے بی جے پی نے غیر ضروری طور پر بڑی تعداد میں سرکاری بسیں بک کرلی تھی اور بسوں کی کمی کی وجہ سے اپنے ضروری کام سے سفر کرنے والے عام لوگوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا ۔ ادھر سیاسی حلقہ میں اس بات پر چہ میگوئیاں ہو رہی ہیں کہ کمٹہ اور بھٹکل میں بی جے پی کے امیدواروں سے ناخوش بی جے پی کارکنان اور لیڈران نے اس مرتبہ مودی سے محبت ہونے کے باوجود ان کے پروگرام کو کامیاب بنانے اور لوگوں کا ہجوم اکٹھا کرنے میں پوری دلچسپی نہیں دکھائی ۔ اور اس کا منھ بولتا ثبوت ہوناور کے میدان میں پورا دن خالی کھڑی رہنے والی سرکاری بسیں تھیں۔ 


Share: